Tech

ہوانا سینڈروم‘HAVANA SYNDROME

Published

on

Havana Syndrome

عالمی طاقتوں کے درمیان ہائی ٹیک سرد جنگ مختلف انداز سے چلتی رہتی ہے ۔ نئی نئی خفیہ حکمت عملی اور ٹیکنکس کو استعمال کرکے اپنی عصری جدید ابھرتی طاقت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ حال ہی میں نیویارک ٹائمز نے گذشتہ سال ایرانی نیو کلئیر سائنٹسٹ محسن فخری زادہ کی ہلاکت ایک کمپیوٹر کنٹرول Artificial Intelligence  و روبوٹک سے کئے گئے حملے میں ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے محسن فخری زادہ کو ہلاک کرنے کے لئے سٹلائیٹ گائیڈز کلئیر   کمپیوٹر مشن کا استعمال کیا تھا ۔

2016 میں کیوبا کے دارالحکومت میں کی ایک CIA کےاعلیٰ درجے کے عہدہ داروں کی میٹنگ ہوئی تھی ۔ میٹنگ کے دوران CIA کے عہدہ داروں Mass Psychogenic Illness  اعصابی نظام میں گڑبڑ اور ذہنی مرض کا شکار ہوگئے تھے ۔واقعات کے مطابق تمام عہدہ داروں کو کانوں میں زور دار آوازیں ‘ قئے ‘ متلی ‘ آنکھوں کی بینائی میں مدھم پن کے ساتھ یادواشت کمزور پڑ چکی تھی ۔ اس وقت درجنوں افسران اس حملے  میں دماغی بیماری کا شکار ہوگئے تھے۔ بعد میں کینیڈا ‘ انڈیا‘ سوئیزرلینڈ اور دوسرے ممالک کے اعلیٰ ترین سیکوریٹی عہدہ داروں کو بھی اس طرح کے نامعلوم  Mystery and Hysteriaسے دوچار ہونا پڑاہے ۔ یہ حملہ ہوانا سینڈروم Havana Syndrome  کے نام سے شہرت پاگیا۔ 5سال سے امریکہ اس بات کی تحقیقات میں لگا ہوا ہے کہ کہیں دشمن کی  یہ ہائی فریکیونسی ریڈیو راڈار حملہ تو نہیں تھایا ایک  غیر معروف بیکٹریا و Microbies   ان پرحملہ ہواہے اس تحقیقات کے سلسلے میں CIA کے عہدہ داروں نے ستمبر 21 کے آخری ہفتے دہلی کا دورہ کیا تھا جب ان متاثرین کا برین اسکیان کیا گیا تو تقریباً 200  افسران کے دماغ کا ایک مخصوص حصہ راست طور پر متاثر ہوا ہے۔ ڈاکٹر  س صحیح طرح سے تشفی بخش علاج کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں ۔ دنیا کے اس حیرت انگیز واقعہ  پر کئی کتابیں بھی آچکی ہے Robert –W-Bateh  اور Robert-E-Bartholomew کی کتاب Havana Syndrome  میں جو تحقیقاتی جائزہ لیا گیا اس کے پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کسی دشمن ملک کا سائبر حملہ تھا۔ امریکہ اور یورپی ممالک اس سائبر حملے کے ذرائع تک پہنچنے میں بار بار ناکام ہورہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے دوبارہ سے اس کی ذمہ دارانہ گہری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔کیا تحقیقاتی ٹیم اتنے سال برائے قصے میں کسی ایک نتیجہ و اصل وجوہات تک پہنچ سکیں گے ؟ یہ وقت ہی بتلایا گیا کہ اس  Mystery and Hysteria  کا اصل راز کیا تھا ۔

Artificial Intelligence ٹکنالوجی پلیٹ فارم کے ذریعے اگر ایک دشمن یا ملزم ہزاروں افراد کے درمیان بیٹھا ہے یا بھیڑ میں سڑکوں پر چل رہا ہے تو بھی Artificial Intelligence کو استعمال کرتے ہوئے وہ راست جسم کے اہم حصوں پر حملہ کرکے بآسانی بغیر کسی آواز کے قتل کرسکتا ہے ۔ یہ نئی ٹکنالوجی ‘ ہتھیار پولیس اور فوج کے ہاتھ لگ چکی ہے ۔ اس میں حزب مخالف یا مخالفین اور نہتے پُر امن افراد کو بھی کسی بھی لمحہ پلک جھپکنے تک ہلاک کرنا بہت آسان ہوچکا ہے ۔ یہ ٹکنالوجی سیکوریٹی کمرشیل کمپنیاں یا  سیکوریٹی فورسیس کا استعمال شروع کریں گے تو دنیا میں بڑی تباہی مچ سکتی ہے ۔

ما علینا الاالبلاغ

  • Havana Syndrome

  • Havana Syndrome
Continue Reading

Trending